بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی:ملک بھر میں فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 74 ہزار روپے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونا 1400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 74 ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 1200 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 34 ہزار 911 روپے میں فروخت ہوا۔
اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 335 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمتیں 3 ہزار 350 روپے اور 2 ہزار 872 روپے پر برقرار رہیں۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 628 ڈالر پر پہنچ گئی۔