سٹیٹ بینک نے نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو بینکس میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بدھ یکم جنوری 2025ء کو ’ بینک تعطیل‘ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ لہٰذا، تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ تاہم، بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/ مائکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔
یکم جنوری کو بینکوں میں چھٹی کا اعلان








