facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرا خان اور نوپور شکھارے کا شادی کی پہلی سالگرہ کا جشن

بالی وڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے نوپور شیکھارے کیساتھ شادی کی پہلی سالگرہ کا جشن منالیا۔

اداکاروں کے بچوں کے حوالے سے عموماً یہی قیاس کیا جاتا ہے کہ ان کے بچے بھی اسی کریئر کا انتخاب کریں گے لیکن عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے والد کے نقشِ قدم پر نہ چلنے کا انتخاب کیا۔

ایرا خان دماغی صحت میں مدد دینے والی ایک تنظیم کی بانی اور سی ای او ہیں، وہ ڈپریشن کے ساتھ اپنی جدوجہد کے بارے میں آواز اٹھاتی رہی ہیں اور اپنے والد کے ساتھ اس کے بارے میں آگاہی پیدا کرتی ہیں۔

ایرا خان کی ازدواجی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے گزشتہ سال 3 جنوری کو فٹنس ٹرینر نوپور شیکھارے کیساتھ شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا اور اب یہ جوڑا اپنی شادی کا ایک سال مکمل ہونے کا جشن منارہا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایرا ٓخان نے پوسٹ شیئر کی جس میں اس جوڑے کے خوشگوار اور مزاحیہ لمحات شامل ہیں۔


پہلی تصویر میں دونوں ایک بالکنی میں بیٹھے ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا رہے ہیں۔

اگلی تصویر میں ایرا نے نوپور کو پیار کیا جبکہ نوپور نے ایک مزاحیہ چہرہ بنایا۔ ایک اور تصویر میں نوپور ایرا کے قریب بیٹھے نظر آئے۔ دونوں نے ایک سیلفی میں مزاحیہ چہرے بھی بنائے۔

ایک تصویر میں نوپور فون کے قریب کھڑے ہیں جبکہ ایرا زمین پر بیٹھ کر بالکنی سے ٹیک لگائے نظر آئیں۔ ایک اور تصویر میں دونوں ایک دوسرے سے پیٹھ موڑے بیٹھے ہیں۔ آخری تصویر میں دونوں ایک دوسرے کو غصے سے دیکھتے ہوئے مزاحیہ چہرے بناتے دکھائی دیے۔

مزکورہ جھلکیوں میں نوپور نے کالے کرتے پاجامے کے ساتھ پیلے رنگ کی جیکٹ پہنی تھی، جبکہ ایرا نے گرے پرنٹڈ ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی۔ ایرا نے پوسٹ کو سادہ انداز میں کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ،’ہیپی اینیورسری، مائی لو’۔

ایرا اور نپور کی شادی کے بارے میں:
یاد رہے کہ ایرا خان نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ اور فٹنس ٹرینر نوپور شکھارے سے 3 جنوری 2024 کو ایک قریبی تقریب میں شادی کی تھی۔ ان دونوں نے پہلے ممبئی کے تاج لینڈز اینڈ، باندرہ میں رجسٹرڈ شادی کی پھر عیسائی رسومات کے تحت ادے پور میں شادی کی۔

شادی کی تقریبات میں قریبی دوستوں اور خاندان والوں نے شرکت کی، اس کے بعد ممبئی میں ایک شاندار استقبالیہ ہوا۔

استقبالیہ میں کئی بالی وڈ ستارے موجود تھے، جن میں سائرہ بانو، دھرمیندر، ریکھا، جیا بچن، ہیما مالنی، شاہ رخ خان، گوری خان، سلمان خان، مادھوری ڈکشٹ، سشمیتا سین، کترینہ کیف، اور ایشا دیول شامل تھے۔

کہا جاتا ہے کہ ایرا اور نوپور کی ملاقات کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی تھی، جب نوپور عامر خان کو ٹریننگ دے رہے تھے اور ایرا اپنے والد کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ دونوں نے نومبر 2023 میں منگنی کی ایک تقریب بھی منعقد کی تھی۔