facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  بجٹ کی تیاری کیلئے وزارتوں نےذیلی اداروں سےتجاویز طلب

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ ڈرافٹ پر کام کا آغاز ہوگیا، وزارتوں نے اپنے ذیلی اداروں سے بجٹ تجاویز طلب کرنے کا کام شروع کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت تجارت نے ذیلی اداروں، ایسوسی ایشنوں اور چیمبرز سے بجٹ تجاویز طلب کرتے ہوئے بجٹ تجاویز 15 فروری تک فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت تجارت نے مالی سال 26-2025 کے لیے ٹیرف سے متعلق تجاویز مانگ لیں، اور موجودہ کسٹمز ٹیرف ریٹس کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔
وزارت تجارت کی جانب سے ٹیرف میں رعایت مانگنے والے لوکل مینوفیکچررز کو متعلقہ ڈیٹا فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ڈریپ، ای ڈی بی اور پاکستان بزنس کونسل سمیت آئی کیپ، اپٹما، کیمیکلز اور فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔