پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری(Bilawal Bhutto Zardari) نے وفاقی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا ایپ ایکس پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو نے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والو! سن لو آپ کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں صاف شفاف نہیں، بلکہ دھاندلی، گولی، قاتل اور خونی الیکشن تھے، ہمارے کارکن شہید، ایم این اے زخمی ہوئے جب کہ صدر پر حملہ کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:آزاد کشمیر میں انتخابات کے دو مراحل مکمل، کیا مسلم لیگ (ن) حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی؟
انہوں نے پارٹی کارکنوں کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جیالو تیاری پکڑو، میں آ رہا ہوں۔ مظفر آباد اور میرپور کی چوری شدہ سیٹیں واپس دلاؤنگا۔
ہماری حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کی جدوجہد جاری رہے گی اور یہ تحریک اب کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک محدود نہیں رہے گی۔
انشاء اللہ تعالیٰ حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کی تحریک کو میں پورے پاکستان میں چلاؤں گا۔
میرا مسلم لیگ نواز کے دوستوں کے لئے بس اتنا پیغام ہے… pic.twitter.com/DlgQcDGZdG— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 3, 2026
بلاول بھٹو نے پارٹی ووٹرز سے کہا آپ اپنی تیاری کریں، 10 اگست کو پونچھ کی باری ہے، اور میں پونچھ آ رہا ہوں، باغ میں جلسہ کروں گا۔









