facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

سعودی عرب : کورونا ایس اوپیز ختم کیے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں لگائی جانے والی پابندیوں میں سختی کے بعد اب نرمی کا اعلان کردیا۔سعودی وزارت سپورٹس نے پورے ملک میں کورونا ایس او پیز میں نرمی کے فیصلے کے بعد اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ اسٹیڈیم میں سماجی فاصلے کی پابندی بھی اب ضروری نہیں رہی ہے۔وزارت اسپورٹس نے کہا ہے کہ کھلے مقامات پر شائقین ماسک پہننے کے پابند نہیں ہوں گے البتہ انڈور مقامات میں ماسک کی پابندی کرنا ہوگی۔وزارت اسپورٹس نے بیان میں ہدایت کی کہ شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت توکلنا ایپ میں ویکسین ریکارڈ دکھانا ہوگا، ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں نہیں لی ہوں گی انہیں اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا،یوسف رضاگیلانی
مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،ایاز صادق
پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: عطاءاللہ تارڑ
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام