سینیٹ میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے سامنے دو تحریری مطالبات پیش کرنے کی اجازت دی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دو تحریری مطالبات پیش کرنے کی اجازت دی ہے تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کر دیا کہ آزاد جوڈیشل کمیشن اور اسیران کی رہائی کی شرائط پوری نہ ہوئیں تو مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پہلا مطالبہ آزاد جوڈیشل کمیشن بنانے کا ہے تا کہ سچ سامنے آ سکے اور ہمارا دوسرا مطالبہ بے گناہ قیدیوں کی رہائی کا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دونوں مطالبات مذاکرات شروع کرنے کی شرائط ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مذاکرات شروع ہو گئے تو الیکشن کے معاملات بھی آئیں گے اور ہم بھی حکومت سے تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ مانگیں گے۔