بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کی کمٹمنٹ دی تھی توپوری کرنی چاہئے تھی ، عرفان صدیقی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنمااورپی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہاہے کہ  جب ہم نے پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی سے  ملاقات کی کمٹمنٹ دے دی تھی توپوری کرنی چاہئے تھی ،کمیٹی کا کوئی رکن ملاقات کرانے کا ذمہ دارنہیں، پی ٹی آئی کمیٹی چاہتی ہے کہ ایسی جگہ ملاقات ہوجہاں نہ آنکھ پہنچے نہ کان۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے رہنمائی لینے کے لیے ایک شخص کافی ہے،ایک شخص بھی جاکربانی پی ٹی آئی کو صورتحال سے آگاہ اور ہدایات لے سکتاہے، بانی پی ٹی آئی کمیٹی چاہتی ہے کہ ایسی جگہ ملاقات ہوجہاں نہ آنکھ پہنچے نہ کان۔انہوں نے کہاکہ پانچ دسمبر کو  پی ٹی آئی کمیٹی قائم ہوئی، کمیٹی بنے 40دن ہوگئے ہیں 40دن سے مطالبات آپ کے پاس ہیں،ہم سے چندگھنٹوں میںجواب چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ہم بارباردیوارسے سرٹکراتے ہیں کہ ہمیں مطالبات لکھ کردیں، ایک دفعہ تحریری مطالبات سامنے لے آئیں،کل انہوں نے دوبارہ الیکشن کی بھی بات کی  ، ہمارا کوئی مطالبہ نہ ہونے کا موقف دوسری ملاقات تک تھا، ایسانہیں کہ ان کا کوئی مطالبہ آئے گاتو ہم بھی کوئی مطالبہ نہیں رکھ سکتے۔
ایک سوال پر عرفان صدیقی نے کہاکہ جب ہم نے ملاقات کی کمٹمنٹ دے دی تھی توپوری کرنی چاہئے تھی ،کمیٹی کا کوئی رکن ملاقات کرانے کا ذمہ دارنہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت قائم رہے گی ان کے دھرنوں سے کوئی ڈر،ہم کہتے ہیں کہ دھرنوں ،مظاہرون کے آداب قرینوں پر اتفاق کرلیں۔