بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

PTI تحریری مطالبات پرآمادہ،مذاکرات بحالی کا امکان

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان  مذاکرات میں  تعطل ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی تحریری طورپرمطالبات پیش کرنے پرآمادہ ہوگئی ہے،پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کو یہی کہیں گے
کہ ہم تیسرے سیشن میں جائیں گے، ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہے کہ کہ بے شک اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کو دے دیں، پی ٹی آئی مذاکرات کی ٹیبل پر اپنے تحریری مطالبات دے دے گی،لیکن اہم نکتہ یہ بھی ہیکہ اگر پی ٹی آئی تحریری مطالبات میں نومئی اور 26نومبر جیسے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی شامل کرتی ہے تو اس صورت میں بھی مذاکرات کی کامیابی کے امکان کم ہے ،کیونکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں اسی طرح حکومت کی طرف سے کمیشن کی تشکیل بھی خارج ازامکان ہے،اس امرکی بھی ضرورت ہے کہ اگر مذاکرات کاسلسلہ آگے بڑھتا ہے تو دونوں جانب سے غیرضروری بیان بازی سے گریزکیاجاناچاہئے تاکہ تنازعات سے بچاجاسکے،علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے عرب ممالک سے متعلق پروپیگنڈے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مذمت کی اورکہاکہ ان اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔  میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کے مسائل پر مذاکرات کی حامی بھری ہے، حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی سنجیدگی پر مذاکرات کی حامی بھری  انہوں نے مزید کہا کہ پروپیگنڈا اکاؤنٹ سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے اہم ہدایات جاری کی ہیں، بانی نے بشریٰ بی بی، شہدا سے متعلق پروپیگنڈا والیسوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مذمت کی جبکہ عمران خان نے عرب ممالک سیمتعلق پروپیگنڈے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مذمت کی اور کہا ہے کہ ان اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے،یقیناًسوشل میڈیاپر پروپیگنڈاسے بانی پی ٹی آئی کے لاتعلقی اہم پیشرفت ہے امیدہے کہ اس سے بہت سی غلط فہمیاں دورہوجائیں گی ،سوشل میڈیاپرپروپیگنڈاسے نہ صرف ملک اور اداروں کی ساکھ متاثرہورہی ہے بلکہ خود پی ٹی آئی کوبھی اس کانقصان ہورہاہے اس پروپیگنڈے کا تدارک ضروری ہے ، جعلی اکاونٹس سے پروپیگنڈے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔