بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منشیات کے بڑھتے رجحان پر قابو پانے کے لیے کثیر الجہتی اقدامات کی ضرورت ہے، محسن نقوی

اسلام آباد(صغیر چوہدری )وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے گزشتہ سال بڑے بڑے منشیات فروشوں کے خلاف 2150 آپریشنز کرکے 10 ارب ڈالر سے زائد منشیات برآمد کی اے این ایف یہ کارکردگی قابل ستائش ہےوفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے انہیں بریفنگ دی۔محسن نقوی نے کیا کہا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ انسداد منشیات کے ضمن میں تعاون بڑھانے کیلئے جلد کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، کانفرنس میں خلیجی ممالک کے اینٹی نارکوٹکس فورسز کے سربراہان کو مدعو کریں گے۔ انسداد منشیات کے سلسلے میں مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے یہ کانفرنس کلیدی اہمیت رکھتی ہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ حال ہی میں سعودی عرب کے اینٹی نارکوٹکس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور اشتراک کار بڑھانے پر مفصل بات چیت ہوئی۔ وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کم وسائل و افرادی قوت کے باوجود پاکستان بھر میں ڈرگ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر اے این ایف کی کارکردگی کو سراہاانہوں نے کیا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے کریک ڈاؤن پوری قوت سے جاری رکھا جائے گا۔تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف آگاہی مہم جاری رکھی جائے،منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لئے فوری طور پر کثیر الجہتی اقدامات کرنا ہوں گے،وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کو اے این ایف کی کارکردگی، افعال کار اور آپریشنز کے بارے بریفنگ دی گئی۔وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اے این ایف کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے