اسلام آباد: وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدّین وانی نے کہاہے کہ خواتین کی تعلیم پر انٹرنیشنل کانفرنس کے نتیجے میں افغان حکومت کو بھی پیغام جائے گا کہ وہ خواتین کی تعلیم پر عائد پابندیاں ہٹائیں۔
وائس آف امریکہ کودیئے گئے انٹرویومیں محی الدین وانی نے کہاکہ غلط تاثرپیداکیاجارہاہے کہ اسلامی دنیایااسلام لڑکیوں کی تعلیم کی حوصلہ شکنی کرتاہے،اس کانفرنس کاانعقاد اس منفی تاثر کو زائل کرنے کے حوالے سے اجتماعی کوشش ہے،کانفرنس میں مختلف ممالک سے علماء ،مشائخ،تعلیمی ماہرین شرکت کررہے ہیں کانفرنس میں واضح پیغام دیاجائے گاکہ مسلمان ممالک یااسلام خواتین کے تعلیم کے خلاف نہیں اور اگرکہیں یہ مسئلہ درپیش ہے تو اس کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے اختتام پر اسلام آباداعلامیہ جاری کیاجائے گاجسے پوری مسلم امہ خواتین کی تعلیم کی حمایت کی توثیق کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وزارت خارجہ کے ذریعے افغانستا ن کو کانفرنس میں شرکت کی درخواست بھجوائی ہے،اس کانفرنس کے اثرات افغانستان پر بھی مرتب ہوں گے ۔انہوں نے کاکہ کانفرنس میں ملالہ یوسف زئی کا شرکت کرناانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔