بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

190ملین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی سزا سے نہیں بچ سکتے، واوڈا

کراچی:  سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ190ملین پاونڈ کیس میں عمران خان سزا سے نہیں بچ سکتے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کےخلاف سازشوں میں ملوث ہیں اور خود بانی کوجیل میں رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈا کیا گیا عمران خان سے بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں، کہا گیا بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ مذاکرات کو لیڈ کر رہی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 190ملین پاونڈ سے متعلق بانی کوکہا تھا یہ نہ کریں، بانی پی ٹی آئی نے دستخط کئے تھے، کس نے یہ کروایا تواب کوئی نہیں مانے گا، ساڑھے چارسال پہلے جرم آپ نے کیا اس وقت بھی عمران خان کوروکا تھا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غنڈہ گردی اوردھرنے کرکے دیکھ لئے، کوئی فائدہ نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی سے بارہا کہا کہ حواری آپ کونہ صرف قید میں رکھنا بلکہ مروانا چاہتے ہیں،بیرون ممالک کے دباوکا جوپراپیگنڈا کیا جارہا تھا وہ تھم گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو190ملین پاونڈ کیس میں سزا ضرورہوگی، 190ملین پاونڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، پی ٹی آئی کو20جنوری کومایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، یہ واضح ہے کہ نہ بیرونی دباو ہے اور نہ بیک ڈورمذاکرات ہو رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالاتر ہونا نہیں ہے، مذاکرات کا سب سے بڑا حامی ہوں، جمہوریت کا حسن ہی بات چیت ہے، مذاکرات میں بے ایمانی نہیں ہونی چاہئے، پی ٹی آئی والے مذاکرات کے مزے لے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کوکوئی ایگزیکٹوآرڈرنہیں ملے گا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کرکے فارم47 والی حکومت کو قانونی جوازدے دیا ہے، پی ٹی آئی در در پر کشکول لے کربھیک مانگ رہی ہے، آرمی چیف کی بدولت پاکستان کوکامیابی حاصل ہونے جا رہی ہے، پاکستان کےلئے آئندہ چند دنوں میں بہت بہتری آنےوالی ہے۔