اسلام آباد: وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے ضلع ٹانک اور وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر فورسز کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
انجینئرامیرمقام کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب آپریشن اس بات کی روشن مثال ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہر چیلنج کا سامنا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ قوم کے تحفظ کا ناقابل تسخیر عزم ہے جو دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے یکجا اور متحرک ہیں۔ ہم اس جدوجہد میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں قوم کی حمایت ہمارے سپاہیوں کے حوصلے کو مزید مضبوط بناتی ہے۔ امن اور سلامتی کے لیے ہماری کوششیں ہر قیمت پر جاری رہیں گی۔
دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہر ضروری اقدم کیا جائے گا۔ ہم ایک پرامن اور محفوظ پاکستان کے لیے پرعزم ہیں
امن اور سلامتی کیلئے کوششیں ہر قیمت پر جاری رہیں گی،امیرمقام








