بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم کی انڈیانا گورنر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت

 

شکاگو میں پاکستان کے
قونصل جنرل طارق کریم انڈیانا گورنر کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے، اور سینئر حکام سے ملاقات کی۔

شکاگو میں پاکستان کے
قونصل جنرل طارق کریم نے امریکی ریاست انڈیانا کے گورنر مائیک براؤن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی، جو انڈیاناپولس میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں، مائیک براؤن نے انڈیانا کے 52ویں گورنر کے طور پر حلف اٹھایا۔ اپنے دورے کے دوران، قونصل جنرل طارق کریم نے ریاست انڈیانا کے سینئر حکام سے ملاقات کی، جن میں سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈیگو مورالس اور اٹارنی جنرل ٹوڈ روکیٹا شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں قونصل جنرل طارق کریم نے پاکستان اور انڈیانا کے درمیان شراکت داری کو مزیدمستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں باہمی مفاد کے لیے تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بات چیت کی۔دونوں اطراف نے بہامی تحاون کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا-