بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی قوم کا 80 ارب روپے ہڑپ کر گئے، عطاءاللہ تارڑ

اسلام آباد:  وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہاہے کہ  بانی چیئرمین پی ٹی آئی قوم کا 80 ارب روپے ہڑپ کر گئے ۔
190 ملین پاؤنڈ میگا کرپشن کیس کے حوالے سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس اسپیس“ پر اظہار خیال کرتےہوئے کہاکہ پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھیوں کا بشریٰ بی بی سے معلوم ہوا،  اس سے پہلے کبھی نہیں سنا کہ پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھی بھی ہوتی ہے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ بشریٰ بی بی نے فرح گوگی کے ساتھ مل کر لوٹ مار کی،  اب بانی چیئرمین کہہ رہے ہیں کہ وہ سیرت پر چل رہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی قوم کا 80 ارب روپے ہڑپ کر گئے، 190 ملین پاؤنڈ کی لوٹی گئی رقم سے انہوں نے لاہور میں گھر بنایا، یہ وہی پیسہ ہے جو ملک ریاض کا انہوں نے استعمال کیا۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا کوئی ایک شخص عمران احمد نیازی کا ذریعہ آمدن نہیں بتا سکا، عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں شریک ملزمان کو اشتہاری ڈیکلیئر کیا ہے۔