بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑکی پشاور میں جاوید ظفر جھگڑا کی رسم قُل میں شرکت

پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پشاور میں سابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے چھوٹے بھائی جاوید ظفر جھگڑا کی رسم قُل میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

عطاءاللہ تارڑ نے جاوید ظفر جھگڑا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا انتقال خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔