راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نےملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر میجر جنرل محمد باقری نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔
ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف سے ایرانی کی مسلح افواج کے چیف کی ملاقات ، علاقائی سلامتی،دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال








