ڈیرہ اسماعیل خان: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر جوان ان لوگوں سے لڑ رہے، جنہوں نے سپر پاور کو شکست دی، کچے کے ڈاکوئوں اور جن سے ہمارا مقابلہ ہے، ان میں بہت بڑا فرق ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کئی دہائیوں سے جاری جنگ میں پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے قوم کے بچوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کے پولیس کا موازنہ دوسرے صوبے کے پولیس سے کیا جارہا ہے، صوبے پر پوری دنیا کا فوکس ہیں، ہمارے بارڈر ایسے خطے کے ساتھ ہیں کہ جہاں پر کئی دہائیوں سے جنگ ہو رہی ہے۔
ان کاکہناتھاکہ کئی سپر پاور یہاں آئیں اور انہیں شکست ہوئی ایسی صورت حال میں اپنے لوگوں کو محفوظ رکھنا مشکل عمل تھا، ہمیں فخر ہے ہمارے جوان ان سے مقابلہ کر رہے ہیں جنہوں نے سپر پاور کو شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جوان دہشت گردی کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں، رواں ماہ 30 پولیس موبائل بلٹ پروف کی جارہی ہیں، جبکہ جلد مزید 130 پولیس موبائلز کو بلٹ پروف کر دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پولیس کے پاس جذبہ ہے لیکن سہولیات کی کمی ہے، ہم بھی اچھے جذبے کے ساتھ پولیس کو جدید سہولیات سے آراستہ کریں۔
ہمارے بہادر جوان ان لوگوں سے لڑ رہے، جنہوں نے سپر پاور کو شکست دی،علی امین گنڈا پور








