خوبرو اداکارہ مریم نفیس اپنے ہاں بہت جَلد ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔
اداکارہ امید سے ہیں اور آج کل اس صورتِ حال کو خوب انجوائے کر رہی ہیں، اس دوران تھکاوٹ و دیگر تکالیف کو نظر انداز کر کے اداکارہ کو سیر سپاٹوں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنے بے بی مون کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی تھیں جن پر کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا تو کچھ نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔
View this post on Instagram
حال ہی میں اداکارہ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں شوہر کے ساتھ دلچسپ سوالات کا جواب دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ایک صارف نے تبصرہ کیا ہے کہ آپ کے ہاں بیٹی کی آمد متوقع ہے، اس پر اداکارہ نے ’ان شاء اللّٰہ‘ کے ساتھ جواب دیا ہے۔

اس ویڈیو کے مطابق اداکارہ نے اپنے آنے والی پہلی اولاد کا نام بھی طے کر لیا ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ مریم نفیس نے سوالوں کے جواب میں یہ بھی بتایا ہے کہ مجھ سے زیادہ ننھے مہمان کی آمد کا انتظار میرے شوہر کو ہے، نومولود بچے کا ڈائپر اور راتوں کو اٹھ کر دیکھ بھال بھی میرے شوہر کریں گے۔









