اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 بحال کرکے تمام اضلاع میں مقامی حکومتوں کے ایڈمنسٹریٹرز بحال کر دیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژنل سطح پر کمشنرز مقامی حکومتوں کے ایڈمنسٹریٹر ہونگے جبکہ اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا ایڈمنسٹریٹر کمشنر لاہور ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اضلاع میں مقامی حکومتوں کے ایڈمنسٹریٹرز بھی مقرر کر دئیے گئے، مقامی حکومتوں کا انتظامی نظام 2013 کے مطابق چلے گا۔
پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 بحال کردیا








