facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

مجھے سو فیصد یقین نہیں کہ تیسری مرتبہ صدر نہیں بن سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں 100 فیصد یقین نہیں کہ وہ تیسری مرتبہ صدر کے لیے الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

فلوریڈا میں ہاؤس ریپبلکن ممبرز کانفرنس کے عشائیے سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے آئندہ صدارتی انتخاب کے لیے بڑی رقم جمع کرلی ہے، جسے شاید میں اپنے لیے استعمال نہیں کرسکتا لیکن مجھے اسکا 100 فیصد یقین نہیں ہے۔

اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر یقینی والی صورتحال کو شامل کرتے ہوئے ہاؤس کے اسپیکر مائیک جانسن سے پوچھا کہ مجھے یقین نہیں ہے، کیا مجھے دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہے؟

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی عہدہ سنبھالنے کے امکان کا اشارہ دیا ہو۔

اس سے قبل لاس ویگاس، نیواڈا میں تقریب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہوگا کہ میں تین بار ملک کی خدمت کروں۔

امریکی میڈیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مستقبل کے سیاسی منصوبوں کے بارے میں مزید قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا،یوسف رضاگیلانی
مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،ایاز صادق
پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: عطاءاللہ تارڑ
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام