facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی حکام کی پاکستان کے لیے امداد بند ہونے کی تصدیق

دنیا کے کئی ممالک کی طرح امریکی حکام نے پاکستان کے لیے بھی امداد بند ہونے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے امریکی امداد بند اور کئی اہم منصوبے روک دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی امداد بند ہونے سے توانائی اور زراعت کے شعبوں کے 5 منصوبے رُک گئے ہیں۔

امریکی اقدام سے تعلیم، صحت اور اقتصادی نمو کے چار، چار منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

اسی طرح جمہوریت، انسانی حقوق، گورننس اور ثقافتی تحفظ کے منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی اہلکار نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ازسرنو جائزے تک پاکستان کی امداد روک دی گئی ہے۔