facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی ملازمتیں ختم کرنے کے لیے تلوار چلادی

امریکا میں وفاقی ملازمتیں ختم کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ نے تلوار چلادی۔

وائٹ ہاؤس نے وفاقی ملازمین سے کہا ہے کہ جسے نوکری چھوڑنی ہے چھوڑ دو، معاوضہ دیدیا جائے گا۔

پرسنل مینجمنٹ سے متعلق وائٹ ہاؤس کے دفتر کی جانب سے سویلین حکومتی ملازمین کو جاری دھماکا خیز اِی میل میں نوکری چھوڑنے کا آسان نسخہ بتادیا گیا ہے۔

ملازمین سے کہا گیا ہے کہ جنہیں نوکری چھوڑنی ہے، وہ ای میل کا جواب دیں اور اپنی مرضی کا اظہار کردیں۔

ساتھ ہی واضح کیا گیا ہے کہ چھ فروری تک اس پیش کش کا فائدہ اٹھانے والوں کو اسکا فائدہ بھی دیا جائے گا۔

تاہم مینجمنٹ کے ترجمان نے واضح کیا کہ یہ پیشکش تمام ملازمین کیلیے نہیں ہے۔ بعض اہلکاروں کو یہ سہولت حاصل نہیں ہوگی۔

ایک روز پہلے ہی وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ وفاقی اخراجات کو منجمد کیا جارہا ہے جس سے امریکا بھر میں افراتفری مچ گئی تھی۔