واشنگٹن: امریکی صحافی جِم اکوسٹا نے صدر ٹرمپ کے سامنے گٹھنے ٹیکنے سے انکار کرتے ہوئے سی این این سے استعفیٰ دے دیا جس پرصدرٹرمپ نے خوشی کااظہارکیاہے۔ جم گزشتہ 18 سال سے سی این این کے ساتھ وابستہ تھے اور پریس بریفنگز میں ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنے اختلافات کی وجہ سے اکثر توجہ کا مرکز بنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی پر سی این این نے جم اکوسٹا کا ایئر ٹائم دن سے بدل کر رات میں کر دیا تھا۔ اپنے الوداعی پیغام میں جِم اکوسٹا نے کہا کہ ایک آمر کے سامنے جھکنے کا کبھی بھی کوئی اچھا وقت نہیں ہوتا، جھوٹ اور خوف کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکیں، سچائی اور اُمید کو تھامے رکھیں۔ اینکر جم اکوسٹا وائٹ ہاؤس کے سابق نمائندے رہے ہیں، اس دوران انھوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بہت ناراض کیا، گزشتہ روز ایک گھنٹے کے مارننگ شو کے اختتام پر انھوں نے کہا کہ وہ رات گئے وقت کی نئی سلاٹ کی پیشکش قبول کرنے کی بجائے نیٹ ورک چھوڑ رہے ہیں، اور کہا ’’جھوٹ کے آگے مت ہاریں، خوف کے آگے مت ہاریں۔‘‘ سی این این نے ایک بیان میں کہا کہ جم اکوسٹا کا ٹائم سلاٹ دن سے رات کرنے کے فیصلے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سی این این کی انتظامیہ نے ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد اکوسٹا کا ایئرٹائم دن سے رات کے وقت منتقل کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ جم اکوسٹا پریس بریفنگز کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث توجہ کا باعث بنتے رہے ہیں، اس نے اپنی پہلی مدت کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے ارکان کا اکثر سامنا کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جم اکوسٹا کے سی این این کو چھوڑنے پر رد عمل دیتے ہوئے اسے اچھی خبر قرار دیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں ٹرمپ نے لکھاکہ اینکراکوسٹا کی رخصتی اچھی خبر ہے، اکوسٹا کو بڑی شکست ہوئی ۔انہوںنے لکھاکہ واہ، واقعی اچھی خبر!جم اکوسٹا صحافتی تاریخ کا بدترین اور بے ایمان رپورٹرزہے جس کی غیر معمولی طور پر خراب ریٹنگز تھی اور کوئی ٹیلنٹ نہیں ہے،انہوں نے لکھاکہ جم ایک بڑا ہارا ہوا شخص ہے جو ناکام رہے گا چاہے وہ کہیں بھی ختم ہو۔ گڈ لک جم!
صحافی جِم اکوسٹا 18سال بعدسی این این سے مستعفی،اچھی خبرہے،ٹرمپ کاردعمل
