facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی آرٹ کونسل میں تن سازی کے ضلعی مقابلے، چکوال کے منیب خان نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی آرٹ کونسل میں منعقدہ ضلعی سطح کے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں چکوال سے تعلق رکھنے والے منیب خان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ملک بھر سے آئے ہوئے تن سازوں نے اپنی مہارت اور فٹنس کا شاندار مظاہرہ کیا، جسے ناظرین نے خوب سراہا۔ راولپنڈی آرٹ کونسل کے صدر کا کہنا تھا کہ میرٹ پر کرائے گئے ان مقابلوں کے ذریعے نیا اور باصلاحیت ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، جو مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکتا ہے۔

یہ مقابلے نوجوانوں کی جسمانی فٹنس کو فروغ دینے اور باڈی بلڈنگ کے کھیل میں نئی نسل کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہے ہیں۔