facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واٹس ایپ پر ووٹنگ کیلئے نیا فیچر زیر غور

واٹس ایپ اپنی ایپ میں مسلسل بہت سی تبدیلیاں کر رہا ہے اور اب اطلاعات ہیں کہ کمپنی اگلے بڑے فیچر گروپ چیٹس میں پول بنانے پر کام کر رہی ہے۔

واٹس ایپ سے متعلق خبریں فراہم کرنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق پولز فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جس کا مطلب ہے کہ عوامی بیٹا ٹیسٹرز بھی ابھی اسے آزما نہیں سکتے۔

اس فیچر کے اسکرین شاٹ سے پتا چلتا ہے کہ واٹس ایپ گروپ میں پول آپشن کے ذریعے سوال پوچھنا ممکن ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق پولز صرف واٹس ایپ گروپس میں دستیاب ہوں گے اور وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بھی ہوں گے لہٰذا صرف گروپ کے لوگ ہی پول اور نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ واٹس ایپ کے اس نئے فیچر میں جوابات کی حد کیا ہوگی، لوگ ووٹ ڈالنے میں کتنا وقت لگا سکتے ہیں یا ایک وقت میں کتنے پول بنائے جاسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ واٹس ایپ کچھ دیگر نئے فیچرز بھی تیار کررہا ہے۔

مثال کے طور پر کمپنی ابھی ری ایکشن فنکشن پر بھی کام کر رہی ہے جو صارفین کو مخصوص پیغامات پر ردعمل ظاہر کرنے کا موقع دے گا۔

اس کے علاوہ کمپنی ملٹی ڈیوائس کمپیٹیبلٹی 2.0 پر بھی کام کر رہی ہے جو صارفین کو مزید ڈیوائسز، جیسے کہ کسی دوسرےا سمارٹ فون یا آئی پیڈ سے منسلک ہونے کی سہولت دے گی کیونکہ واٹس ایپ ایپل کے ٹیبلٹ کے ورژن پر بھی کام کر رہا ہے۔