اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو سے ترک سفیر احسان مصطفیٰ یوردکول نے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ترک سفیر نے کہا کہ پاک فضائیہ کی خودانحصاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی قابل تعریف ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے، دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں فضائی افواج کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ائیر چیف







