لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدرآصف علی زرداری نے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کی رہائش گاہ کا دروہ کیا، مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور قومی حکومت سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہاکہ قومی حکومت ق لیگ اور ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ ق لیگ کے دونوں وزرراحکومت کا اہم حصہ ہیں۔انہوں نے چودھری شجاعت حسین کو ملکی سیاست کا اثاثہ قرار دیا۔چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کرکھری ہے،ہم وعدہ نبھارہے ہیں اور نبھاتے رہیں گے۔ ملاقات کےبعد وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ نے کہاکہ آصف علی زرداری آج ہمیں باقاعدہ طور پر کابینہ کا حصہ بننے پر مبارکباد دینے آئے تھے۔
آصف زرداری کی چودھری شجاعت سےملاقات، ساتھ چلنے کا عزم







