بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امپورٹڈ حکومت کو غریب طبقے کی نہیں امریکا کی فکر ہے، عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہماری لاک ڈاؤن نہ لگانے کی پالیسی کے باعث پاکستان کی معیشت وبائی صورتحال میں بھی کمزور نہیں ہوئی اور عوام بیروزگاری سے محفوظ رہی۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزدور طبقے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب طبقے پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھا دیا۔
انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت جب 60 روپے لیٹرو پیٹرول بڑھا رہی تھی اس وقت بھارت میں پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے کمی جارہی تھی کیوں کہ بھارت روس سے 40 فیصد کم قیمت پر پیٹرول خرید رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم روس سے سستا پیٹرول خریدنے کا معاہدہ کررہے تھے مگر بیرونی سازشوں کے ذریعے ہماری حکومت کا خاتمہ کردیا گیا۔
پاکستان کے مزدوروں کو میرا پیغام ہے کہ جب میں کال دوں تو عوام نے باہر نکلنا ہے اور امپورٹڈ حکومت پر دباؤ بڑھانا ہے کیوں کہ انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے بلکہ انہیں امریکا کی فکر ہے اور امریکا جو حکم دے دیا موجودہ حکومت وہی کام کرے گی۔