اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سفارتی معاملات پر رپورٹنگ کرتے وقت احتیاط برتی جائے۔میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہو ئے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ سفارتی مشنز پر آنے والے سربراہان کی اسناد کی تقریبات ریاستی اور سفارتی پروٹوکول کے مطابق ہوتی ہیں جبکہ اس طرح کی تقریبات متعلقہ مشنز کی مشاورت، موجودہ سفارتی طریقوں کے مطابق طے کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سفیروں ومشنوں کے سربراہان کے اگلے بینچ کی اسناد کی تقریب مستقبل قریب میں ہوگی، ہم درخواست کرتے ہیں کہ سفارتی معاملات پر رپورٹنگ کرتے وقت احتیاط برتی جائے جبکہ قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ سے سختی سے گریز کیا جائے۔۔
سفارتی معاملات پر رپورٹنگ کرتے وقت احتیاط برتی جائے،ترجمان دفترخارجہ







