بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی پی ڈبلیوڈی کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ(پی ڈبلیوڈی)کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی عابد سلیم کو کو سابق حکومت نے کنٹریکٹ پر تعینات کیا تھا ،عابد سلیم کو ایم پی ون سکیل میں تعینات کیا گیا تھا گریڈ 20 کے ظہیر احمد وڑائچ کو ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔وزیراعظم شہبازشریف نے ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کی ایم پی ون سیٹ کو بھی ختم کر دیا ۔وزیراعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ نے سمری وزارت ہاوسنگ و تعمیرات کو ارسال کر دی۔