facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ناراض ارکان وزیرِ اعظم سے ملنے پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے ناراض ارکان وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ناراض ارکان میں غلام محمد لالی، سمیع الحسن گیلانی اور افضل ڈھانڈلا وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے کچھ ہی دیر میں ناراض ارکان کی ملاقات ہو گی۔

وزیرِ اعظم نے ناراض ارکان کو طلب کیا ہے
اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ناراض ارکان اسمبلی کو آج وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات سنیں گے اور انہیں دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائیں گے۔

ناراض ارکان سے تحریکِ عدم اعتماد پر بات ہو گی
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملاقات میں ناراض ارکان سے تحریکِ عدم اعتماد کے موقع پر اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہونے کے لیے کہا جائے گا۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتِ حال پر بات چیت ہوگی، جبکہ کی حکمتِ عملی بھی طے کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم آج بزدار سے بھی ملیں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھی آج وزیرِ اعظم ہاؤس طلب کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ہی حکومتی اراکین کی جانب سے ترین گروپ سے مسلسل رابطے اور انہیں منانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔