بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منی لانڈرنگ کیس ،عدالت نے مونس الہٰی کی درخواست ضمانت اعتراض لگا کر واپس دی،سابق وفاقی وزیرکامقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے مونس الہٰی کی درخواست ضمانت اعتراض لگا کر واپس دی،عدالت کے مطابق یہ کیس ایف آئی اے سنٹرل کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے ،

دوسری جانب مونس الہٰی نےایف آئی اے منی لانڈرنگ کامقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا،سابق وفاقی وزیرکے وکیل عامر سعید راں کااس موقع پرکہناتھاکہ مقدمے سے قبل انکوائری کرنا ضروری ہے،

تفتیش کئےبغیر مقدمہ درج نہیں ہو سکتا ،مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے