اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی وطن واپسی کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے لکھا کہ مفرور ڈکٹیٹر سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل میں براہ راست ملوث ہے۔بختاور بھٹو نے کہا کہ مفرور ڈکٹیٹر کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا، ان کی جتنی بھی زندگی بچی ہے اس میں معافی ملے گی اور نہ تاریخ معاف کرے گی۔
Absconding & runaway dictator directly involved in the assassination of Shaheed Benazir Bhutto will never be forgiven – not in whatever remains of his lifetime nor history. https://t.co/2Cq11kSPPG
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) June 15, 2022
گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پرویز مشرف کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں، نہیں چاہتا اپنوں سے متعلق جو صدمے مجھے سہنا پڑے وہ کوئی اور سہے۔اپنے ٹوئٹر بیان میں نواز شریف نے کہا تھا کہ پرویزمشرف کی صحت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں، پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔خیال رہے کہ پرویز مشرف دبئی میں مقیم ہیں۔ شدید علیل ہونے کے باعث وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ان کو Amyloidosis امائلائیڈوسسں کا نایاب مرض لاحق ہے۔









