facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپوزیشن کے تابوت میں آخر کیل ٹھونکنے جا رہے ہیں ،عمران اسماعیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ علیم خان اور ترین گروپ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ،پنجاب میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی ، اپوزیشن کو بھرپور جواب دیں گے ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اپوزیشن کے تابوت میں آخر کیل ٹھونکنے جا رہے ہیں ،اسمبلی کے اندر اور باہر ہماری کیا طاقت ہے انہیں دکھائیں گے ،انہوں نے کہا کہ علیم خان اور ترین گروپ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ،پنجاب میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی ،وزیراعظم عمران خان جیسا چاہیں گے ویسا ہی ہوگا۔