facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انڈین طیارہ اغوا کرنے والا ہائی جیکر کراچی میں مارا گیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 1999میں بھارت کا طیارہ ہائی جیک کرنے والوں میں شامل ایک ہائی جیکر کراچی میں مارا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ظہور مسری عرف زاہد اخوند کو یکم مارچ کو دو موٹرسائیکل سواروں نے ان کے گھر پر حملہ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ظہور ان اغوا کاروں میں شامل تھا جو1999میں ایئر انڈیا کا طیارہ IC-814کو اغوا کر کے قندھار لے گئے تھے ۔