facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپوزیشن ایک نہیں 10 بار عدم اعتماد لائے ناکام ہوگی،فرخ حبیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو ایک کروڑ 70 لاکھ لوگوں نے ووٹ دیا، ایک مرتبہ نہیں 10مرتبہ عدم اعتماد لائیں ناکام ہوں گے، ہم آپ کا بھی مقابلہ کریں گے آپ کے پیچھے والی طاقتوں کا بھی مقابلہ کریں گے،
اپوزیشن ایک نہیں 10 بار عدم اعتماد لائے ناکام ہوگی۔اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی جانب سے پریس کانفرنس کے ردعمل میں فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے مسئلہ کشمیر پرمغرب کی توجہ دلائی، مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر فضل الرحمان، شہبازشریف چپ رہتے ہیں، اس وقت ملکی مفاد کہاں تھا جب منی لانڈرنگ کر رہے تھے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر مغرب کا ضمیر بیدار کیا، آپ کو کیا علم کہ آزاد خارجہ پالیسی کیا ہوتی ہے؟ یہ چوروں کا ٹولہ ہے یہ ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتے۔فرخ حبیب نے کہا کہ پہلے یہ سینیٹ میں ناکام ہوئے، اب یہ قومی اسمبلی میں ناکام ہوں گے، یہ ٹولہ ملکی نہیں اپنے مفاد کے لیے اکٹھا ہوا ہے، چوروں کے ٹولے نے آج پریس کانفرنس کی ہے۔