بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مقام کار پر ہراسگی سے متعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی قائم،اسپیکر قومی اسمبلی چیئرمین ہوں گے ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مقام کار پر ہراسگی سے متعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی،یہ کمیٹی اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل ہے،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف مقام کار پر ہرائسیگی سے متعلق خصوصی کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق مقام کارپرہراسگی سے متعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف مقام کار پر ہراسگی سے متعلق خصوصی کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔ جبکہ سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیں گے،

کمیٹی ممبران میں وفاقی وزیر برائے ابی وسائل سید خورشید احمد شاہ اور رکن قومی اسمبلی محترمہ شائستہ پرویز ملک شامل ہیں،قومی اسمبلی کی جانب سے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا