اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کے معاملے پر امریکہ سے رابطہ کرنے کی تصدیق کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیرمملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امريکہ کاردعمل مثبت ہے، تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔
ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ آئی ایم ایف سے بات چیت میں بھی پیشرفت ہورہی ہے،بجٹ کے نمبر کلیئر ہورہے ہیں،چیزیں آگے بڑھ رہی ہیں۔
وزيرمملکت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے جو وضاحت مانگی اس کا جواب دے رہے ہیں۔
عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کی وجہ سے کریڈیبلٹی کا نقصان ہورہا تھا، ہم چاہتے ہیں بین الاقوامی سطح پر سارے ممالک سے اچھے تعلقات ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ بھی سب سے مل رہے ہیں، ہماری ملاقاتوں یا بات چیت کو اسی تناظر میں دیکھا جائے۔
حکومت کی آئی ایم ایف کے معاملے پر امریکا سے مدد لینے کی تصدیق







