سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز اعلٰی قیادت کی ہدایت پر سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تہران میں وہ ایران کی اعلٰی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
ملاقاتوں کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے فروغ اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت ہو گی۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان نئے سفارتی رابطوں کے بعد ہو رہا ہے۔
پیر کے روز، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس دوران انہوں نے علاقائی صورتحال اور ان سے نمٹنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔









