facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کو بہت جلد میں باہر نکال دوں گا،آصف زرداری

ٓاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کو باہر نکالنے کاوقت آگیا ہے،،ملکی مسائل پرتمام جماعتیں مل کربیٹھیں گی،،عمران خان کومزیدرہنے دیاتوعوام معاف نہیں کریں گے۔ڈی چوک میں لانگ مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو مل کر ملک کو آگے لے جانا پڑے گا،عمران خان کو بہت جلد میں باہر نکال دوں گا،اگر اس کو رہنے دیا تو نہ آنے والی نسلیں معاف کریں گی، نہ ہماری قبریں، اس کو میں بہت جلد نکالوں گا۔سابق صدر نے کہا کہ مائنس سلیکٹڈ ، اس کو باہر نکالیں گے اور آپ کی حکومت لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج بلاول کے ساتھ آپ کا پیار اور محبت دیکھی، آپ کی محبت دیکھ کر میرا دل بہت خوش ہوا،جیالے کی خاص پہچان ہے۔لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ پارلیمان کا اعتماد بھی اس سے اٹھ جائے، طریقے سے مسلط ہونے والے کٹھ پتلی کو گھر بھیجنا ہے، کٹھ پتلی کو اس قوم پر مسلط کیا گیا، وزیراعظم کے پسینے چھوٹ رہے ہیں، گالیاں دینے پر مجبور ہو گیا، لانگ مارچ کر لیا، عدم اعتماد بھی کر لیا، اب یہ بھی کر کے دکھائیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سارے صوبوں کو اپنے وسائل کا مالک بنانا چاہتے ہیں۔