بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی بچت کی سکیموں کی شرح منافع میں ردو بدل  


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

 

قومی بچت کی مختلف سکیموں کی شرح منافع میں رد و بدل کر دیاگیا  ۔
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 4 بیسس پوائنٹس کی کمی کر دی گئی   جس کے بعد ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 11.74 فیصد سے کم ہو کر 11.70 فیصد ہو گئی ہے۔
اسی طرح سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 20بیسس پوائنٹ کا اضافہ کر دیاگیا ہے۔ سپیشل سیونگزسرٹیفکیٹ پر شرح منافع 11فیصد سے بڑھ کر 11.20 فیصد ہو گئی ہے۔
سپیشل سیونگز اکائونٹس پر منافع کی شرح میں 20 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان اکائونٹس پر منافع کی شرح 11 فیصد سے بڑھ کر 11.20 فیصد ہو گئی،نئی شرح کا اطلاق 22 اپریل سے ہو گیا ہے۔