اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ ہواہے کہ نہروں کا مسئلہ کسی اوروقت طے کیاجائے گا،مسئلہ جب بھی حل ہوگا100فیصداتفاق رائے سے ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ ہواہے کہ نہروں کا مسئلہ کسی اوروقت طے کیاجائے گا،جن مطالبات پر احتجاج ہورہاتھاوہ سارے غیرمشروط طور پر مان لئے گئے ہیں،فیصلہ ہواہے کہ نہروں کے مسئلے پرصوبوں کے ساتھ اتفاق رائے پیداکیاجائے گا،نہروں کو مسئلہ جب بھی حل ہوگا100فیصداتفاق رائے سے ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں زیادہ ووٹ لینے کے لئے ڈرامے رچائے جاتے ہیں،مودی نے سیاسی مفادت کے لئے ڈرامہ رچایا، گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام ہواتھامودی ابھی تک اس ذہنیت سے نہیں نکلے،خطے پر جنگ مسلط کی جاری ہے مگرہم تیار ہیں،بھارت گھٹیادشمن ہے ہمیں ہرطرح کی توقع رکھنی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت خود کو سب سے بڑے جمہوری ملک کہتاہے مگرتنقیدبرداشت نہیں کرسکتا،ہماری پوری تیاری ہےایک ایک انچ کادفاع کریں گے۔
مشترکہ مفادت کونسل کااجلاس، نہروں کا مسئلہ کسی اوروقت پرطے کرنے کافیصلہ ہوا،خواجہ آصف








