اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کا 21 جون سے داخلہ بند،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ایس ایس پی ٹریفک کو عمل درآمد کے احکامات جاری کردئیے،
یہ مہم انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ساتھ مل کر چلائی جائے گی،تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں ماحولیاتی آلودگی کاباعث بننے والی گاڑیوں کاداخلہ 21جون سے بندکردیاجائےگا،اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر بھی آگاہی مہم چلائی جائے گی،پریشر ہارن والی گاڑیوں کا بھی اسلام آباد میں داخلہ ممنوع ہوگا،
ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی کوئی گاڑی 21 جون سے اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکے گی،آئی جی نے ہدایت جاری کرتےہوئے کہاکہ کسی بھی ان فٹ گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے،جہاں ضرورت ہو وہاں موٹروہیکل ایگزامینر سے مدد حاصل کی جائے گی۔اس سلسلہ میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی








