بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں‘ اسلام آباد میں اظہارِ یکجہتی ریلی

اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی دارالحکومت میں تاجروں، سیاسی کارکنوں اور طلباء نے پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور “ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں” کے نعرے لگاتے رہے۔ریلی کا مقصد ملک کی سلامتی اور دفاع کے ضامن ادارے کے ساتھ اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرنا تھا۔ شرکاء نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہے اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔اس موقع پر مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملک دشمن عناصر کے خلاف قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔اس ریلی کا اہتمام محترمہ فراح ناز اکبر، پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، نے اسلام آباد کی تاجروں کی کمیونٹی کے تعاون سے کیا گیا۔ریلی میں شہریوں، کاروباری برادری، اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔