اسلام آباد:وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے حالیہ صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ہے کہ “الحمدللہ! پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے دیا۔” انہوں نے پوری قوم کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، یہ وطن امن چاہتا ہے مگر دشمن کو جواب دینا بھی جانتا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے اور بھارت کو جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔”
قوم کو عظیم کامیابی مبارک ہو، پاکستان سرخرو ہوا ،امیر مقام








