بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صنعتوں کے خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیے جانے امکان

آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف کی تیاریاں جاری ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلئے ریلیف کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے صنعت کاروں کی تجاویز کی روشنی میں ریلیف کے اقدامات تجویز کیے اور وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں پیداواری صنعت کو خام مال میں ریلیف دینے کا امکان ہے۔
بجٹ میں صنعتوں کے خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیے جانے امکان ہے، بجٹ میں خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم ہونے سے ٹیکس ری فنڈ کا حجم کم ہوگا۔
بجٹ میں تعمیراتی صنعتوں کے لیے بھی خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا امکان ہے جبکہ بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیرغور ہے اور پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم ہونے کا امکان ہے۔
آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کے ساتھ ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر بھی خصوصی سیشن ہوگا اور وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو راضی کیا جائے گا۔