بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کرکے انقلاب خود بنی گالہ میں چھپا بیٹھا ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے مہنگائی کے خلاف بیان پر ردعمل میں کہا کہ 43 ہزار ارب کا تاریخی قرضہ لینے والا انقلاب ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر اور سکرین پہ ہی آ سکتا ہے ،کشمیر فروشی کرنے والے ٹی وی سکرین اور معلق ہیلی کاپٹر انقلاب ہی لاسکتے ہیں،25 مئی کا بھگوڑا اب ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر اور ٹی وی سکرین پہ بیٹھ کر انقلاب لا سکتے ہیں،لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کرکے انقلاب خود بنی گالہ میں چھپا بیٹھا ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ منافق اور چور میں بنی گالہ سے نکلنے کی ہمت نہیں ،25 مئی کو خونی مارچ کا اعلان کر کے خود ہیلی کاپٹر میں معلق رہے ،ہیلی کاپٹر میں معلق انقلاب اب بنی گالہ میں دو جھنڈے لگا کر سکرین پہ بیٹھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی مسلط کرنے والے انقلاب کی باہر نکلنے کی ہمت نہیں ہے،آپ جانتے ہیں یہ سب آپ نے کیا، اسی لئے آپ کا انقلاب ٹی وی سکرین سے باہر نہیں آ رہا ،
مہنگائی 3 سے 16 فیصد کرنے والے انقلاب ٹی وی سکرین اور ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر میں ہی آ سکتے ہیں