facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس کا آج پھر محفوظ راہداری دینے کا اعلان

ماسکو(نیوز ڈیسک)روس نے آج پھر یوکرین میں پھنسے شہریوں کو محفوظ راہداری دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پا کستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے یوکرین میں پھنسے شہریوں کو انخلاء کی اجازت ہوگی۔

اقوام متحدہ کے مطابق روس کے حملوں سے اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

یوکرین میں پھنس جانے کے بعد خصوصی ٹرینوں سے پولینڈ پہنچنے والے شہریوں نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ چار دن کا سفر طے کر کے پولینڈ پہنچے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز پولینڈ سے پاکستانی طالب علموں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ طیارہ وزارتِ خارجہ کی ایماء پر پولینڈ روانہ کیا گیا تھا۔