بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مہنگائی کےخلاف مارچ میں بڑی تعدادمیں شرکت پرعوام کے مشکور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف مارچ میں بڑی تعدادمیں شرکت کرنے پرعوام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھر سے نکلنے پر قوم کا شکریہ،

خاص طور پر ان خاندانوں، خواتین اور بزرگوں کا جنہوں نےکچھ شہروں میں بارش کی وجہ سے مشکلات کا مقابلہ کیا،پیرکواپنے ٹوئٹرپیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ بڑے پیمانے پر مہنگائی کے خلاف ہمارے احتجاج میں شامل ہونے اور امریکی حکومت کی تبدیلی کی سازش کے ذریعے مسلط کردہ بدمعاشوں کی درآمدی حکومت کو واضح طور پر مسترد کرنے پر قوم کا شکریہ